لیفٹیننٹ گورنر کا جی ایم سی جموں میں پی ایم بی جے پی کے تحت 5ویں جَن اوشدھی دیوس کی تقریبات سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا جی ایم سی جموں میں پی ایم بی جے پی کے تحت 5ویں جَن اوشدھی دیوس کی تقریبات سے خطاب

جموں/نئی دہلی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جی ایم سی جموں میں پردھان منتری بھارتیہ جَن او شدھی پریوجنا کے تحت 5ویں جَن اوشدھی دیوس کی تقریبات سے بذریعہ ورچیول موڈ خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر تمام شراکت داروں کو مبارک باد دیتے ہوئے عوام میں عام اَدویات کو مقبول بنانے اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے فوائد کو جموںوکشمیر یوٹی کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے اِجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ سکیم معیاری ، سستی جنرل اَدویات کو عام لوگوں تک پہنچانے کے علاوہ خواتین اور نوجوانوں کو خود روزگار کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے معیاری ، سستی اور قابل رَسائی ہیلتھ کیئر کو یقینی بنانے کے لئے متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم صحت شعبے کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ سب کی بھلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ہمارا سب سے بڑا اَثاثہ شہریوں کی صحت ہے ۔ صحت نظام اور مضبوط سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 350 جدید صحت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے آرہے ہیں۔“
اُنہوں نے کہا کہ جی ڈی پی جیسے روایتی اِقتصادی میٹرک سے ہمیں لوگوں کی مجموعی صحت او رخوشی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال معاشرہ معاشی فوائد او رہمہ گیر ترقی کو ممکن بنا سکتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں سے سستی اَدویات کے نتیجے میں ملک بھر کے کنبوں کے لئے بھاری رقم کی بچت ہوئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تقریباً32,000 مریض ہر روز جموںوکشمیر یوٹی میں 227 کیندروں پر جاتے ہیں۔
اُنہوں نے نوٹ کیا،” ہماری کوشش ہے کہ اَمرت کال کو نشان زد کرنے کے لئے ہر ضلع میں 75 جَن اوشدھی کیندر شروع کئے جائیں۔“
جموںوکشمیر میں جَن اوشدھی دیوس کی یاد میں ہفتہ بھر کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
جن اوشدھی کیندر اور دیگر شراکت داروں کو جنرل اَدویات اور ماہواری صحت اور حفظان صحت کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے لئے مبارک باد دی گئی ۔
اِس موقعہ پر اِنتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن شرما،پی ایم بی جے پی کے نوڈل آفیسر اور دیگر سینئر اَفسران موجو د تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.