کشمیر: بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر: بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں
سری نگر،2 مارچ : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں رک رک برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں 9.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 4.9 ملی میٹر اور گلمرگ میں 2.5 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.4
ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت5.5 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.