این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

سری نگر،2 مارچ : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح سری نگر کے نوہٹہ علاقے کے گنائی محلے میں العمر نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے اعلیٰ کمانڈر مشتاق زرگر المعروف مشتاق لٹرم کے مکان کو قرق کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعرات کی صبح نوہٹہ میں مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مکان پر ’نوٹس آف اٹیچمنٹ‘ بھی لگا دی گئی۔

این آئی اے کی یہ کارروائی وزارت امور داخلہ کی طرف سے مشتاق زرگر جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہے، کو یو اے پی اے کے تحت ’دہشت گرد‘ قرار دینے کے بعد انجام دی گئی ہے۔

بتادیں کہ مشتاق زرگر کو15 مئی 1992 کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اس کو سال 1999 میں جیش محمد کے چیف مسعود اظہر اور شیخ عمر کے ساتھ رہا کیا گیا۔ ان کی رہائی 1999 میں ہائی جیک کئے گئے انڈین ایئر لائنز طیارے آئی سی- 814 میں سوار مسافروں کے بدلے کی گئی تھی۔

یہ طیارہ نیپال کے تری بھون انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے اندار گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ دہلی کی طرف جا رہا تھا اور اس کو ہائی جیک کرکے قندھار لے جایا گیا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.