ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
17 C
Srinagar

مودی نے شیوموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

بنگلورو/نئی دہلی، 27 جنوری: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شیوموگا میں نئے ہوائی اڈے سمیت 3,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
مسٹر مودی نے وزیر اعلی بسواراج بومئی اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی موجودگی میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نئے ہوائی اڈے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مسٹریدی یورپا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
وزیر اعظم شیوموگا سے بیلگاوی جائیں گے اور وہاں پی ایم کسان کے تحتتقریباً 16000کروڑ روپے کی 13ویں قسط جاری کریں گے اور2700 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اورافتتاح کریں گے۔

یواین آئ

Popular Categories

spot_imgspot_img