بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر،27 فروری: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے گانٹہ مولہ علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک ناکے کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے 22 گرام براون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت اشفاق احمد میر سکان چجہامہ رفیع آباد، عاشق حسین نجار ساکن شوگ پورہ اور ریاض احمد شیخ ساکن درد پورہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحیققات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.