ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

پلوامہ میں سنجے شرما کی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت

سری نگر،27 فروری: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھن گاؤں میں اتوار کو مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں مارے گئے سنجے شرما کی پیر کے روز آخری رسومات انجام دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سنجے شرما کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے میں انجام دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آنجہانی سنجے شرما کی آخری رسومات میں سینئر پولیس افسروں کے علاوہ مقامی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے زن و مرد کو سنجے شرما کے گھر آتے جاتے ہوئے اور وہاں سوگواروں کی ڈھارس بندھاتے ہوئے دیکھا گیا۔۔
بتادیں کہ اچھن گاؤں میں اتوار کو مشتبہ جنگجوؤں نے سنجے شرما نامی ایک کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
کشمیری پنڈت کی ہلاکت کی جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img