وزیر دفاع نے طلباءسے اختراع اور نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی اپیل کی

وزیر دفاع نے طلباءسے اختراع اور نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی اپیل کی

شانتی نکیتن، 24 فروری: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو طلباء اور نوجوانوں سے اختراع کرنے، نئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے، نئے کاروباری اداروں، تحقیقی اداروں اور اسٹارٹ اپس کے قیام کی اپیل کی تاکہ ملک کو مزید طاقتور اور خود کفیل بنانے کی سمت میں حکومت کی کوششیں تیز کی جا سکیں۔گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی قائم کردہ وشو بھارتی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں طلبائ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے طلبائ سے اپیل کی کہ وہ رابندر ناتھ ٹیگور سے تحریک لیں اور آگے بڑھیں۔ انہوں نے ایک جانب وڑن اور دانشمندی اور دوسری طرف صدیوں پرانی ہندوستانی روایات اور اقدار کے ساتھ قوم کو ترقی کی سیڑھی پر لے جانے کی کوششوں پر زور دیا۔

وزیر دفاع نے طلبائ سے کہا کہ وہ اپنا بہترین تعاون دیں۔ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور زندگی کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے پریشان نہ ہوں۔ پریشان ہوئے بغیر متوازن انداز میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہی کامیابی کی کنجی ہے، اسے جاری رکھیں اور انا کو اپنے راستے میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔انہوں نے کہا کہ کردار سازی، علم اور دولت کو یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔ ہندوستان کی ترقی کا راستہ نوجوانوں سے ہوتا ہے۔ آپ جتنے مضبوط ہوں گے ہمارا ملک اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ جہاں کہیں بھی جائیں وشوا بھارتی کی خوشبو پھیلائیں اور اسے اپنا اخلاقی فرض بنائیں۔“ انہوں نے وشو بھارتی یونیورسٹی کو گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی فلسفیانہ میراث کا فزیکل ایکسپریشن اور ان کے علم و دانش کا اواتار قرار دیا۔

یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.