ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

کولگام سڑک حادثے میں کمسن بچی از جان

سری نگر،24فروی: جنوبی ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعے کے روز ایک نامعلوم گاڑی نے کمسن بچی کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ دمہال ہانجی پورہ کولگام میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک تیز رفتار گاڑی نے پانچ سالہ بچی کو ٹکر ماری۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی بچی کی شناخت ظہرا دختر یونس شاہ ساکن ڈی کے مرگ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img