ہفتہ, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے کٹرہ میں نارتھ زون یوتھ فیسٹول ” کشتیج “ کا اِفتتاح کیا

کٹرہ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سپریچوول گروتھ سینٹر کٹرہ میں نارتھ زون یوتھ فیسٹول ” کشتیج “ کا اِفتتاح کیا۔
اِس 3روزہ نارتھ زون یوتھ فیسٹول کا اِنعقاد شری ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈ نے سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا ہے ۔ اِس منفرد سنسکرت سکالرس فیسٹول میں 7ریاستوں اور یوٹیز کے 10اِداروں کے سنسکرت سکالرحصہ رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے میلے میں شرکت کرنے والے سنسکرت سکالروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں ملک کی تعمیر میں تعمیری تعاون کرنے کی تلقین کی۔
اُنہوں نے کہا،” سنسکرت نہ صرف دُنیا کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے بلکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں کلاسیکی اَدب اور علم کا سب سے بڑا خزانہ ہے ۔ یہ فیسٹول نوجوان پود کو ان اقدار اور نظریات سے روشناس کرنے کا ایک بہترین موقعہ ہے جو سنسکرت میںہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نارتھ زون یوتھ فیسٹول سنسکرت کے مطالعہ اور علمی نظام کے مختلف پہلوﺅں کی بہتر تفہیم کا باعث بنے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر رسمی سنسکرت کورسز کے ذریعے طلبہ کی رسائی کو بڑھانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ اسے عام آدمی کی زبان بنایا جا سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ سنسکرت ہماری ثقافت ور علمی معیشت کی رہنما قوت رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سنسکرت زبان کو مقبول بنانا او رسائنس ، روحانیت ، فلسفہ اور ثقافت کے خزانے کو محفوظ رکھنا ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں سنسکرت زبان کو فروغ دینے میں شری ماتا ویشنو دیوی گروکل ، چوڈامانی سنسکرت سنستھان، مہنت روہت شاستری جیسی مختلف آرگنائزیشنوں اور شراکت داروں کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔
ٍرُکن ایس ایم وی ڈی ایس بی مہامنڈ لیشور شری سوامی وشو یشور انند گریجی مہاراج نے سنسکرت کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اِجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا کہ سماج کے تمام طبقوں کو علم ، سائنس اور فکر کے لازوال ذخیرہ کا فائدہ ملے ۔
اِس میگا ایونٹ میں شری ماتا ویشنو دیوی گروکل کٹرہ کے ساتھ سنسکرت یونیورسٹی کے مختلف کیمپس اور سنسکرت کے آدرش مہا ودھیالیہ، جموںوکشمیر ، ہماچل پردیش ، ہریانہ ، اُترپردیش اور اُترا کھنڈ میں سنسکرت کے فروغ کے لئے پہلی بار حصہ لے رہے ہیں ۔
اِس موقعہ پر شرائن بورڈ کے ممبران ڈاکٹر اشوک بھان، کلبھوشن آہوجا ، ڈاکٹر نیلم سرین ، سریش کمار شرما ( ریٹائرڈ جج) ،رگھو کے مہتا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس ایم وی ڈی ایس بی ایس انشل گرگ موجود تھے۔
اِفتتاحی تقریب میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ڈائریکٹر شری رنبیر کیمپس پروفیسر مدن موہن جہاکے علاوہ طلبائ، فیکلٹی ممبران او رشرائن بورڈ کے عملے نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img