لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی کی زیارت گاہ پر حاضری دی

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی کی زیارت گاہ پر حاضری دی

ترپتی بھوجنالیہ اور پرساد کیندر کا اِفتتاح کیا

 

کٹرہ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی جی کی پوتر زیارت گاہ کا دورہ کیا اور زیارت گاہ پر حاضری دی ۔اُنہوں نے مہامنڈ لیشور شری سوامی وشو یشورانند گریجی مہارا ج اور بورڈ کے دیگر اَرکان کے ہمراہ سب کے لئے اَمن ، ترقی اور خوشی کے لئے دعا کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے دورے کے دوران پوتر زیارت گاہ میں ترپتی بھوجنالیہ اور پرساد کیندر کم سووینئر شاپ کا اِفتتاح کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ یا تریوں کو مندر کی یاترا کے دوران بہتر سہولیت فراہم کرنے کے لئے پوری طرح وقف ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ 3برسوں میں نیا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے اور متعدد نئے اقدامات جیسے آر ایف آئی ڈی ، سی سی ٹی وی ، نئے رجسٹریشن کاﺅنٹر کو بغیر کسی پریشانی کے یاترا کے لئے شروع کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دُرگا بھون ، سکائی واک اور حال ہی میں منظور شدہ مربوط ڈیجیٹل سلوشن اِ س روحانی سفر کو عقیدت مندوں کے لئے زیادہ آسان ، منظم اور یاد گار بنائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ ( ایس ایم وِی ڈی ایس بی ) کے چیئرمین بھی ہیں، نے دُرگا بھون اور دیگر سہولیات کے جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ ( ایس ایم وِی ڈی ایس بی ) نے کٹر ہ کے قریب شنکر اچاریہ مندر تیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ دُرگا بھون کو اِس برس نوراتری تہوار سے قبل عقیدت مندوں کے لئے وقف کیا جائے گا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ بھون کے قریب یومیہ 3000 یاتریوں کو اَقامتی سہولیت فراہم کرے گا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈ انشل گرگ نے لیفٹیننٹ گورنر کو جاری پروجیکٹوں ، یاتریوں کے لئے سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے اور بڑھانے کے لئے بورڈ کی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.