کپواڑہ: مژھل میں برفانی تودا گر آیا، ایک ہلاک، تین کو بچایا گیا

کپواڑہ: مژھل میں برفانی تودا گر آیا، ایک ہلاک، تین کو بچایا گیا

سری نگر،16 فروی: سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعے کے روز برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص از جان جبکہ تین کو زندہ بچایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے مژھل علاقے میں جمعے کی سہ پہر کو چار افراد برفانی تودے کی زد میں آئے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس دوران چار افراد کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.