بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

قمر واری واقعہ: سری نگر کے کسی بھی علاقے میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا/پولیس کی وضاحت

سری نگر،16 فروی: پولیس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جمعرات کے روز سری نگر کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی شخص پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قمر واری کے جمعرات کی صبح کے واقعے کے بارے میں میڈیا کے کچھ حلقوں میں ابھی بھی ابہام ہے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ سری نگر کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی شخص پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا: ’ایک آواز سنائی دی تھی جس کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا جو مشکوک حالات میں ایک معمول ہے۔

‘بیان میں کہا گیا: ’کچھ میڈیا ادارے ٹیلی گرام چینل پر غیر تصدیق شدہ دعوے کا حوالہ دے رہے ہیں جن میں محکمہ مال کے ایک ملازم کے نام بتایا جاتا ہے‘۔پولیس بیان میں کہا گیا: ’واقعے کی گہری تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آگئی کہ نہ اس نام کو کوئی ملازم محکمہ مال میں کام کرتا ہے اور نہ ہی فائرنگ کا کوئی ایسا واقعہ پیش آیا ہے‘۔بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بارے میں تحقیقات زوروں سے جاری ہیں قمر واری علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو جلد پکڑا جائے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img