تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہڑتال کی کال کس نے دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سری نگر کے بعض حصوں سمیت وادی کے اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع میں بدھ کو انسداد تجاوزات مہم کے خلاف ہڑتال رہی۔
عینی شاہدین کے مطابق سری نگر کے بعض علاقوں میں دکان اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بند رہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہی۔
ایک دکاندار نے بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم خلاف آج ہڑتال ہے۔
بتادیں جموں وکشمیر میں انسداد تجاوزات مہم جاری ہے جس کے تحت سرکاری اراضی کو بازیاب کیا جا رہا ہے اور سرکاری اراضی پر تعمیر ڈھانچوں کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے۔
جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے اس مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔