جموں و کشمیر اسمبلی کی حد بندی، سپریم کورٹ نے درخواستیں خارج کردی

جموں و کشمیر اسمبلی کی حد بندی، سپریم کورٹ نے درخواستیں خارج کردی

نئی دہلی، 13 فروری :سپریم کورٹ نے پیر کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو خارج کر دیا۔
جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اے۔ ایس۔ اوکا کے بنچ نے خارج کرنے کا حکم حاجی عبدالغنی خان اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے بعد دیا۔
عدالت عظمیٰ نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ برس یکم دسمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سری نگر کے رہنے والے مسٹر خان کے علاوہ ڈاکٹر محمد ایوب مٹو نے اسمبلی سیٹوں کی تعداد 107 سے بڑھا کر 114 کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
بنچ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس نے آئین کے آرٹیکل 370 کی شقوں کو منسوخ کرنے سے متعلق جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.