ہندوستان میں پہلی بار ریاسی ضلع میں لیتھیم کے ذخائر دریافت/ماہرین

ہندوستان میں پہلی بار ریاسی ضلع میں لیتھیم کے ذخائر دریافت/ماہرین

جموں،10 فروری: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں لیتھیم کے ذخائر پائے گئے جس وجہ سے ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں پہلی بار لیتھیم کی دریارفت ہوئی۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے سلال علاقے میں سائنسدانوں کو اس وقت کامیابی ملی جب یہاں لیتھیم کے ذخائر دریافت ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو برسوں سے سائنسدان ریاسی کے سلال علاقے میں خیمہ زن تھے اور وہ لیتھیم کی تلاش میں دن رات کام کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو سائنسدانوں کو اس وقت کامیابی ملی جب علاقے میں لیتھیم کے بہت بڑے ذخائر برآمد ہوئے۔

ان کے مطابق پہلے مرحلے پر لیتھیم کے 5.9ملین ٹن کی دریافت ہوئی اور اس میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ارضیاتی سروے نے بھی لیتھیم کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ ریاسی میں لیتھیم کے ذخائر کی دریافت سے ضلع بھر میں خوشی کا ماحول ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار مل پائے گا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.