بارہمولہ میں چوری کا کیس حل، چار گرفتار، مسروقہ مال بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں چوری کا کیس حل، چار گرفتار، مسروقہ مال بر آمد:پولیس
سری نگر،9 فروری : پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چوری کے ایک کیس کو 72 گھنٹوں کے اندر حل کرکے چار افراد کو گرفتار کرکے مسروقہ مال کو بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن پٹن کو 5 فروری کو غلام حسن راتھر ساکن پکی پورہ پٹن کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ یکم اور 2 فروری کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے اس کے دکان میں گھس کر سگریٹ چرائے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تکنیکی و انسانی وسائل کی مدد سے چند مشکوک افراد کے نام سامنے آگئے جن میں سے آزاد مختار حجام ساکن سنگھ پورہ پٹن کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پوچھ تاچھ کے دوران مذکورہ شخص نے اپنے اور تین دیگر افراد کے اس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
دیگر تین افراد کی شناخت الطاف احمد ڈار ساکن ریشی پورہ ہانجی ویرہ، اعجاز احمد بٹ اور جمشید احمد وازہ ساکنان سنگھ پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق چاروں ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ ان کے انکشاف پر چوری کے لئے استعمال کئے جانے والے سامان اور مسروقہ مال کو بر آمد کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.