ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز

انقرہ/دمشق، 9 فروری : ترکی اور شام میں پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15383 ہو گئی ہے۔

یہاں کام کرنے والی ریسکیو ٹیموں اور انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔

ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے جمعرات کو ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ترکی میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 12391 ہو گئی ہے۔

اسی طرح شام کی وزارت صحت نے کہا کہ شام میں کم از کم 1262 افراد ہلاک اور 2285 افراد حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں امدادی کارکنوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شام میں اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 1730 افراد ہلاک اور 2850 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

ترکی کے جنوبی صوبے قہرمان مرعش میں پیر کومقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، اس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے غازی انتیپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور دوپہر 1:24 بجے 7.6 شدت کا زلزلہ آیاتھا۔

دریں اثنا، بدھ کے روز، ایک 82 رکنی چینی امدادی ٹیم چارٹرڈ ایئر چائنا کے طیارے میں 8000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے ترکی کے اڈانا ہوائی اڈے پر پہنچی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.