ہفتہ, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

موہن پورہ پکھر پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن

سری نگر:وسطی ضلع بڈگام کے موہن پورہ پکھر پورہ میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 53آر آر ، ایس او جی پکھر پورہ نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد موہن پورہ پکھر پورہ گاوں کو پیر کے روز محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img