انسداد تجاوزات مہم: سوشل میڈیا سائٹوں پر جعلی لسٹ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک

انسداد تجاوزات مہم: سوشل میڈیا سائٹوں پر جعلی لسٹ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک

سری نگر،6 فروری:جموں وکشمیر میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بیچ پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا سائٹوں پر قابضین کی جعلی لسٹیں اب لوڈ کی جا رہی ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ سری نگر پولیس نے جعلی لسٹ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹوں پر یومیہ قابضین کی جعلی لسٹیں اپ لوڈ کی جارہی ہیں جس وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر مذکورہ لسٹ جعلی ثابت ہونے کے بعد پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابضین کی لسٹ کے نیچے ضلعی ترقیاتی کمشنروں ، اے ڈی سیز کے دستخط لازمی ہونے چاہئے تاہم جو لسٹیں پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا سائٹوں پر وائرل ہیں اُن پر کسی آفیشل کے دستخط موجود ہی نہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ جعلی لسٹیں اپ لوڈ کرنے کرنے کا مقصد لوگوں کو پریشان کرنا، عوام کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، جس کا پولیس نے اب سخت نوٹس لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابیئر پولیس کو بھی اس حوالے سے متحرک کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.