ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پول کونئی ذمہ داری تفویض چیف الیکٹورل آفیسر کے بطور تقرری

ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پول کونئی ذمہ داری تفویض چیف الیکٹورل آفیسر کے بطور تقرری

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

سری نگر: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پول کو جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پرنسپل سیکرٹری راہول شرما کی جانب سے 31جنوری2023کوایک کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر 154/J&K/2022-P.Admnجاری کی ہے ۔اس نوٹیفکیشن میں موصوف پرنسپل سیکرٹری نے لکھاہے کہ پی کے پول (AGMUT-2004) کوآئی اے ایس ہردیش کمار کی جگہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے بطور تعینات کیا جاتاہے ۔خیال رہے چیف الیکٹورل افسر کاعہدہ ہردیش کمار کے سنٹرل ڈیپوٹیشن پر جانے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا میں تعینات ہونے کے بعد خالی پڑا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.