بدھ کی شام سیل کردہ 25دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت

بدھ کی شام سیل کردہ 25دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت

آفتاب مارکیٹ کے دکاندارکوبڑی راحت

ٹریڈ تنظیموں ،میڈیا اورایل جی انتظامیہ کاکیا تہہ دل سے شکریہ

سری نگر: شہر سری نگر کے مشہور موبائل بازار’آفتاب مارکیٹ ‘ میں جمعرات کورونق کیساتھ ساتھ دکانداروںکے چہروں پر خوشی نظرآئی ،کیونکہ انتظامیہ نے بدھ کی شام یہاں سر بمہر کئے گئے25دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام انتظامیہ کی ایک ٹیم نے لالچوک سری نگر کی حدودمیں واقع آفتاب مارکیٹ میں قائم25دکانوںکوسیل کردیاتھا۔انتظامیہ کاکہناتھاکہ یہ دکانیں غیرقانونی طور پر قبضہ میں لی گئی اراضی پرتعمیر کی گئی ہیں ۔

تاہم جمعرات کی صبح کشمیر ٹریڈرس الائنس کے صدر اعجاز شاہدار کی سربراہی میں ٹریڈروں کاایک وفد حکام سے ملاقی ہوا۔اعجاز شہدار نے لالچوک ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز احمدکے ہمراہ تحصیلدار ساوتھ سری نگر کیساتھ ملاقات کرکے اُن کیساتھ آفتاب مارکیٹ کی25دکانوںکوسیل کرنے کامعاملہ زیر غور لایا۔انہوںنے متعلقہ تحصیلدار سے کہاکہ اس اراضی کولیکر کچھ غلط فہمی ہوئی ہے ،جس بناءپر دکانوںکوسیل کیاگیا۔

انہوںنے تحصیلدارساوتھ سری نگر کو بتایاکہ یہ اراضی سری نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت آتی ہے اور دکاندار ایس ایم سی کوکرایہ بھی اداکرتے ہیں ۔انہوںنے حکام کوبتایاکہ گنڈاسنگھ نامی شخص کی اراضی اسکے ساتھ ہی ہے لیکن وہ الگ اراضی کاٹکڑاہے ،جس کاآفتاب مارکیٹ کی زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اسلئے بدھ کی شام سیل کی گئی دکانوںکوکھولنے کی اجازت دی جائے ۔

دُکانداروںنے بتایاکہ ہمارے وفد نے تحصیلدار سے ملاقات کے بعد ہمیں اطلاع دی کہ سبھی دکانوںکی سیل کوہٹاکر دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائیگی ،جسکے بعدایک سرکاری ٹیم یہاں آئی اور سیل ہٹانے کے بعدہمیں اپنی دکانوںکودوبارہ کھولنے کی اجازت دی ۔آفتاب مارکیٹ کے دکانداروںنے ٹریڈرس تنظیموں اورمیڈیا کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایل جی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ،جنہوںنے ہمارے روزگار کوتحفظ فراہم کیا۔ایک نوجوان دکاندارنے کہاکہ یہ صرف 25دکانوںکے مالکان کامسئلہ نہیں ہے بلکہ ہر دکان پر کم سے کم تین سیلز مین اورکاریگر بھی کام کرتے ہیں اورساتھ ہی یہاں سے کشمیر کے مختلف علاقوں سے موبائل کاروبار سے جڑے تاجر اورکاریگر ہول سیل میں سامان لینے بھی آتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.