پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
30.2 C
Srinagar

کشمیر میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

سری نگر: گرمی کی شدید لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ماہ جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق کچھ کمزور مقامات پر سیلابی ریلے، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گر آنے یا چٹانیں کھسک آنے کے امکانات ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 30 جون کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں صوبے میں کچھ مقامات پر درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں یکم جولائی سے 5 جولائی تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رک رک بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 جولائی تک بھی کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق کچھ کمزور مقامات پر سیلابی ریلے، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گر آنے یا چٹانیں کھسک آنے کے امکانات ہیں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں اور میوہ باغوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔دریں اثنا وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی میں گلمرگ سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں بانہال سب سے سرد مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img