بجٹ میں کسانوں کے لیے ڈیجیٹل پبلک پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان

بجٹ میں کسانوں کے لیے ڈیجیٹل پبلک پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان

نئی دہلی، یکم فروری: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2023-24 میں کسانوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل پبلک اور انفراسٹرکچر پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم اوپن سورس پر مبنی ہوگا اور سب کے لیے جامع ہوگا۔ اس پر کاشتکاروں کو پودےکے تحفظ، زراعتی مواد اور مشاورت وغیرہ کی سہولیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

وزیر خزانہ نے ایگریکلچر اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کے لیے علیحدہ خصوصی کورس تیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.