انسداد تجاوزات مہم : سنجواں ، بٹھنڈی اور چوادہ میں مکمل ہڑتال، مردوزن سڑکوں پر نکل آئے

انسداد تجاوزات مہم : سنجواں ، بٹھنڈی اور چوادہ میں مکمل ہڑتال، مردوزن سڑکوں پر نکل آئے

جموں،یکم فروری: انسداد تجاوزات مہم کے خلاف جموں کے سنجواں، بٹھنڈی اور چوادہ میں بدھ کے روز مکمل ہڑتال کے بیچ مردوزن، بچوں اور بوڑھوں نے پر امن احتجاجی جلوس نکلا۔
جلوس کے شرکاءتوڑ پھوڑ بند کرو کے نعرے لگا رہے تھے ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر فوری طورپر سرکار نے فیصلے کو واپس نہیں لیا تو وسیع تر ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز جموں کے سنجواں، بٹھنڈی اور چوادہ میں انتظامیہ کی جانب سے نوٹسیں بھیجنے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور جلوس نکالا۔معلوم ہوا ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے خلاف جموں کے سنجواں، بٹھنڈی اور چوادہ میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ ہم سالہا سال سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں او رآج انتظامیہ نے اُنہیں زمین خالی کرنے کے لئے نوٹسیں بھیجی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ غریبوں کے آشیانوں پر بلڈزور چلائے جارہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔
مظاہرین نے بتایا کہ جب تک توڑ پھوٹ بند نہیں ہوگی تب تک ہمارا پُر امن احتجاج جاری رہے گا۔ایک بیوہ خاتون نے بتایا کہ بلڈزور فوری طور پر بند ہونا چاہئے کیونکہ اب لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر سرکار کی جانب سے فوری طورپر فیصلے کو واپس نہیں لیا جاتا تو وسیع تر ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی۔
اُن کے مطابق پُر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔جلوس میں شامل لوگ ہندو، مسلم ، سکھ عیسائی سب ہیں بھائی بھائی کے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر سکھوں اور ہندوں نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی خاطراحتجاج میں شرکت کی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم شروع کی ہے اور اب تک ہزاروں کنال کاہچرائی اور سٹینڈ لینڈ کو باز یاب کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.