کشمیر: اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، پہلگام سرد ترین جگہ

کشمیر: اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، پہلگام سرد ترین جگہ
سری نگر، یکم فروری: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں بہتری تو کہیں گرواٹ درج ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں اگلے دو دنوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے۔
تاہم متعلقہ محکمے نے وادی میں اگلے نو دنوں کے دوران بھاری باری کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرمائی د ارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی24.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.