کھڑگے خراب موسم کی وجہ سے صدر جمہوریہ کے خطاب میں شامل نہیں ہوئے

کھڑگے خراب موسم کی وجہ سے صدر جمہوریہ کے خطاب میں شامل نہیں ہوئے

نئی دہلی، 31 جنوری: بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب میں شامل ہونے کے لیے جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر گئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے کئی دیگر ارکان خراب موسم کی وجہ سے منگل کے روز صدر جمہوریہ کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شامل نہیں ہوسکے۔
کانگریس نے بتایاکہ سری نگر میں موسم بہت خراب ہے اور اس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ سری نگر میں برف باری ہوئی ہے اور کئی پروازوں میں تاخیرہورہی ہے جس کی وجہ سے کانگریس لیڈر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن چیف جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "خراب موسم کی وجہ سے سری نگر کے ہوائی اڈے سے پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے کئی اراکین پارلیمنٹ آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں صدرجمہوریہ کے خطاب کے دوران موجود نہیں سکیں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.