آئین وقانون کی حفاظت لازمی

آئین وقانون کی حفاظت لازمی

درست ملک میں یوم جمہوریہ نہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جا رہاہے اور اس سلسلے میں ہر ریاست میںقومی جھنڈا لہرایا جارہا ہے اور مارچ پاسٹ پے سلامی لی جا رہی ہے ۔

سب سے بڑی تقریب ملک کے دارلحکومت دہلی کے لال قلعہ میں انجام دی جا رہی ہے جہاں وزیر اعظم نریندرا مودی قومی جھنڈ الہرائینگے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لےنگے ۔

اس تقریب میں جہاں ملک کے لاکھوں لوگ شامل ہو رہے ہیں وہیں اس اہم موقعے پر مصر کے صدر خاص مہمان ہونگے ۔

بہرحال آج کے دن کی مناسبت سے ان تقریبات کا اہتمام اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ آج کے روز ملک کا آئین ودستور بنایا گیا ہے ۔

اس آئین ہند میں ہر مذہب اور ہرزبان وتہذیب سے وابستہ ہندوستانیوں کیلئے قوانین وضع کئے گئے ہیں اور ہر ہندوستانی کو یکساں حقو ق دئیے گئے ہیں ۔

دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے اس ملک میں کبھی کبھار بیرونی درپردہ مداخلت ہوتی ہے تاکہ یہاں لوگوں کو ایک دوسرے کےخلاف اکسا یا جائے ،ایک دوسرے کےخلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے تاکہ یہ ملک کمزور ہو سکے اور اس کی بڑھتی ہوئی تیز رفتار ترقی میں خلل پڑھ جائے ،مگر گذشتہ ساتھ دہائیوں سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ جب بھی اس طرح کی سازشیں ملک کےخلاف کی گئیںتو تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر ان سازشوں کا مقابلہ کیا اور اسطرح ترنگے کی لاج رکھی گئیں ۔

گذشتہ چند برسوں سے لگ رہا ہے کہ مختلف چہرے بنا کر سرکار ایسے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرتی ہیں جو ملک کی سالمیت اور ملک کے اُن وطن پرستوں کےخلاف غیر محسوس طریقے سے کا م کررہے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے خاطر وقت وقت قربانیں دی ہیں ۔

اگر ہم صرف وادی کشمیر پر ایک نظر دوڑائے تو وہ لوگ ہر محاز پر سب سے آگے دکھ رہے ہیں ۔ترنگے کو عزت واحترام دینا اور جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کیلئے ان باتوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کہ ملک کے محافظ ،سیاستدان اور وطن پرست لوگ باریک بینی سے دیکھیں کہ کون کیا کرتا ہے کون ملک کے عوام اور وطن پرست پارٹیوں کو سرکاری کرسی پر بیٹھ کر نقصان پہنچارہا ہے تاکہ آئین وقانون کی حفاظت ہو سکے جو اس ملک کی عزت وقار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.