مودی نے 74ویں یوم جمہوریہ پر باشندگان وطن کو مبارکباد دی

مودی نے 74ویں یوم جمہوریہ پر باشندگان وطن کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 26 جنوری: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آزادی پسندوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھنے کی خواہش کی۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "یوم جمہوریہ کی بہت سی نیک خواہشات۔ اس بارکا یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ ہم اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران منا رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم ملک کے عظیم آزادی پسندوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں۔

ملک آج اپنا 74 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈیوٹی پتھ پر شاندار پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پریڈ میں مختلف تھیم کی جھانکیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ اس سال مصری صدر عبد الفتح السیسی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.