جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے زیون میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کا سنگ بنیاد رکھا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج زیون سری نگر میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائش کا سنگ بنیاد رکھا۔
پی ایم ڈی پی کے تحت محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے ہاﺅسنگ کالونی 113 کنال اَراضی پر تعمیر کی جارہی ہے ۔ اِس کے 39 بلاک ہوں گے جن میں 936 فلیٹ ہوں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے موقعہ پر موجود اَفسران سے بات چیت کی اور پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایم پیکیج کے زیادہ سے زیادہ ملازمین سری نگر میں مقیم ہیں اور اِس سہولیت کے بننے سے ان کی رہائش کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ماہِ دسمبر کے شروع میں سائٹ کامعائینہ کیا اور بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پی ایم پیکیج کے ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، صوبائی کمشنر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ،سیکرٹری محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، باز آبادکاری اور تعمیر نو ناظم ضیاءخان موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img