روشنی اراضی اورکاہچرائی زمین سے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی

روشنی اراضی اورکاہچرائی زمین سے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی

سپریم کورٹ کا حکومتی حکم پر روک لگانے سے انکار

سری نگر: سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعہ کو، جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکیولرپر روک لگانے سے انکار کر دیا جس میں ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریاستی اراضی بشمول روشنی اراضی اور کاہچرائی اراضی پر سے تجاوزات کو 31 جنوری 2023 تک ہٹا دیں۔

جے کے این ایس کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ایم آر شاہ اور سی ٹی روی کمار کی2نفری بنچ نے اگرچہ آج کوئی حکم جاری نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، لیکن اس نے زبانی طور پر یونین ٹیریٹری سے کہا کہ وہ کسی بھی مکان کو منہدم نہ کریں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ کے2رکنی نے زبانی طور پر جموں و کشمیرحکومت کے وکیل کو بتایاکہ ہم آج کوئی حکم نہیں دے رہے ہیں۔ آپ انہیں(حکومت کو) زبانی ہدایت دیں کہ کوئی مکان نہ گرائیں۔ لیکن ہم عام قیام کی اجازت نہیں دیں گے، دوسروں کو فائدہ نہیں ملنا چاہئے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس زمین پر بہت سے قبائلی رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی گئی ریلیف کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔جسٹس ایم آر شاہ نے استفسار کیا کہ اگر سٹے دے دیا جائے تو اس سے زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو بھی فائدہ ہوگا؟۔یونین ٹیریٹری کے لیے پیش ہونے والے وکیل نے واضح کیا کہ سرکیولر بنیادی طور پر روشنی زمین پر مرکوز ہے۔ انہوں نے درخواست گزاروں کے مقام پر بھی سوال اٹھایا۔

درخواست کل مجھ پر پیش کی گئی تھی۔ اس میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ درخواست دہندگان وہاں رہتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ زمین پر صرف دکانیں اور ایسے ادارے تھے۔اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اس معاملے کا ذکر اس ہفتے کے شروع میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے سامنے کیا گیا تھا۔جموں و کشمیر حکومت نے9 جنوری کو ریاستی اراضی پر سے تمام تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہاکہ وہ روشنی اراضی اور کاہچرائی اراضی سے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی31 جنوری 2023 تک مکمل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت کا یہ حکم اس وقت منظور کیا گیا جب کہ روشنی ایکٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی متعدد نظرثانی درخواستیںجموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے سامنے زیر التوا ہیں۔ 2020میں، جموں اور کشمیر ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا کہ جموں اور کشمیر اسٹیٹ لینڈ (مقامیوں کو ملکیت کا حق دینا) ایکٹ2001،(جسے روشنی ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے)مکمل طور پر غیر آئینی ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.