لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر ماتا زیشتہ دیوی مندر میں حاضری دی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر ماتا زیشتہ دیوی مندر میں حاضری دی

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج زیتھیار سری نگر کے پوتر زیشتہ دیوی مندر میں حاضری دی اور جموںوکشمیر میں اَمن، ترقی اور خوشحالی و تمام شہریوں کی بھلائی کے لئے دعا کی۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں کے لئے سہولیات میں اِضافے کے مطالبات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَفسروں کو تمام مسائل جلد اَز جلد حل کرنے کی ہدایات دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کو سیکورٹی ، سولر لائٹنگ اور ہیٹنگ کی تنصیب ، مندر کے لئے پانی کا وقف کنکشن ،کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے یونٹ کی تعمیر اور مندر کمپلیکس کی ترقی سے متعلق مطالبات کو حل کرنے کے لئے کی گئی کارروائی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں سے موقعہ پر ہی جائزہ لیا اور متعلقہ پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل آوری کی ہدایت دی۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، کمشنر ایس ایم سی اطہر عامر خان ، ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال ، متعلقہ محکموں کے چیف اِنجینئران او ردیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.