اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

حرکت قلب بند ہونے کے المناک واقعات میں تشویشناک تسلسل

ٹنل کے آرپارمحض 6دنوں میں تقریباًایک درجن انسانی جانوںکا اتلاف

سری نگر: بدھ کے روزایک ڈاکٹر اورایک انجینئرکی دل کادورہ پڑجانے کے نتیجے میں موت واقعہ ہونے نیز گزشتہ محض 6دنوں میں ایسے المناک واقعات میں تقریباًایک درجن انسانی جانوںکا اتلاف ہونے کے بیچ جمعرات کو سری نگرمیں ایک جواں سالہ خاتون اورنارواﺅ بارہمولہ میں 25سالہ نوجوان حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق حالیہ محض چھ دنوںمیں حرکت قلب بندہونے کے واقعات میں تقریباً ایک درجن افراد بشمول ماں بیٹے کی موت واقعہ ہونے کے بیچ جمعرات کومزید2جانیں ایسے ہی واقعات میں تلف ہوگئیں ۔

معلوم ہواکہ محلہ دیوان باغ بارہمولہ کے رہنے والے جموں وکشمیر بینک کے سابق افسر مشتاق احمد حرہ کی جواں سالہ دختر نسبتی دل کادورہ پڑجانے کے نتیجے میں داعی اجل کولبیک کہہ گئی۔بتایا جاتاہے کہ ایک سال قبل مشتاق احمدحرہ کے بیٹے کیساتھ بیاہی گئی جواں سالہ خاتون کوکچھ روز قبل دردزہ حالت میں جے وی سی اسپتال بمنہ میں داخل کرایاگیاتھا،جہاں اُس نے ایک بچے کوجنم دیا۔تاہم خاتون کی حالت بگڑگئی اوراس کوSKIMSمنتقل کیاگیاجبکہ نوزائیدہ بچے کوچلڈرن اسپتال بمنہ منتقل کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کی صبح جواں سالہ خاتون SKIMSمیں دل کادورہ پڑجانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی ۔اس دوران علاقہ شیری نارواﺅ بارہمولہ میں اُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ،جب یہاں نمبلن نارواﺅ گاﺅں کاایک نوجوان حرکت قلب بندہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔

ذرائع نے بتایاکہ 25سالہ عادل قیوم ساکنہ نمبلن نارواﺅ بارہمولہ کوپلوامہ میں دل کاشدیددورہ پڑا۔اس نوجوان کونزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں ڈاکٹروںنے اسکو مردہ قرار دے دیا۔ذرائع کامزید کہناتھاکہ جب 25سالہ عادل قیوم کی میت کوپلوامہ سے آبائی گھرواقع نمبلن نارواﺅ بارہمولہ پہنچایاگیاتو وہاں کہرام مچ گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img