سری نگر، 19جنوری : ریلوے ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کراوم پورہ بڈگام میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔اطلاعات کے مطابق ریلوے ملازمین نے مختلف الاونس کی واگزاری کی خاطر جمعرات کے روز اوم پورہ بڈگام میں (ڈی ایف ایم) کے خلاف احتجاج کیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ پچھلے 17مہینوں سے وہ حکام کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں کے بعد انتظار کر رہے تھے لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
انہوں نے کہاکہ ملازمین نے میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا کہ اگر ان کی جائز مانگوں کو جلد از جلد پورا نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں مزید وسعت لائیں گے۔اس احتجا ج میں یونین کے صدر مشتاق احمد کھانڈے ، سیکریٹری زبیر احمد اور اسسٹنٹ برانچ سیکریٹری رائیس احمد کھانڈے نے بھی شرکت کی۔
یو این آئی