ڈی اے پی اور پی ڈی پی کا جموں میں سرکاری اراضی واپس لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج

ڈی اے پی اور پی ڈی پی کا جموں میں سرکاری اراضی واپس لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج

جموں،16 جنوری: ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) نے پیر کے روز یہاں سرکار کی طرف سرکاری اراضی واپس لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جو زمین کے متعلق حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ہماری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گذارش ہے کہ اس کو واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں 70 لاکھ لوگوں سے زمین اور مکان چھینی جا رہی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ زمین لوگوں کو واپس نہیں دی گئی تو ہماری پارٹی 18 تاریخ سے ہر ضلعے میں پر امن احتجاج درج کرے گی۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ جمہوری نظام میں ایسے حکمنامے نہیں نکلنے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ایسے حکمناموں کی سخت مذمت کرتی ہے۔
دریں اثنا پی ڈی پی نے بھی زمین واپس لینے کے مسئلے کو لے کر احتجاج درج کیا۔
ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی لوگوں کی جماعت ہے اور ہم کبھی بھی اس کے طرح کے قوانین کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قوانین غریب لوگوں کے خلاف ہیں اور ان کو لوگوں پر تھوپا جا رہا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.