ملی ٹینسی کی بیخ کنی کے لئے 360 ڈگری جال بچھایا جائے گا:: وزیر داخلہ

ملی ٹینسی کی بیخ کنی کے لئے 360 ڈگری جال بچھایا جائے گا:: وزیر داخلہ

جموں 13جنوری:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں میں منعقدہ سیکورٹی کی جائزہ میٹنگ کے دوران تمام ایجنسیوں نے جموں خطے سے ملی ٹینسی کی بیخ کنی کے لئے 360 ڈگری جال بچھانے کا فیصلہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ راجوری شہری ہلاکتوں کا کیس مکمل تحقیقات کے لئے این آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقعے پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران دوسرا بڑا فیصلہ یہ کیا گیا کہ جموں کے سیکورٹی گرڈ کو مقررہ وقت کے اندر تمام محاذوں پر مزید مستحکم کیا جائے گا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ مجھے ڈانگری راجوری جانا تھا اور وہاں مہلوکین کے اہلخانہ سے ملنا تھا لیکن خراب موسمی حالات نے اس کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے بتایا کہ جموں صوبے میں سیکورٹی گرڈ کو مزید و مضبوط بنانے کی خاطر زمینی سطح پر سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تین ماہ کے اندر اندر جموں میں سیکورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اس کے لئے پہلے ہی مرکزی وزارت داخلہ نے اٹھارہ پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو سرحدی علاقوں میں تعینات کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.