ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

ڈرگ مافیا سے دوری

اس شہر میں بار بار یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہا ں ڈرگ مافیا سرگرم ہے ۔پولیس اور دیگر حفاظتی دستے روز کسی نہ کسی کو مختلف نشیلی چیزیں لیکر گرفتار کرتے ہیں ۔

گذشتہ چند روز میں لگ بھگ دو کروڑ روپے نقد اور لاکھوں روپے کی نشیلی چیزیں برآمد کی گئیں۔آخر سوال پیدا ہوتا ہے ،سرحد یں پوری طرح سیل ہیں ،پھر بھی اس تجارت کو انجام دینے والے ذلیل لوگ کہا سے آتے ہیں اور پورے معاشرے میں اس ڈرگ کو پھیلا کر قوم کے مستقبل کو تباہ کرتے ہیں ۔

آخر یہ بارکن کے گردنوں پر ہے ۔وقت کے حکمرانوں پر یا پھر والدین پر یاقوم کے ذی حس طبقے پر ؟اصل میں پورے ملک میں ڈرگ مافیا سرگرم ہے جو ہمسایہ ممالک کےساتھ مل کر اس ملک کی بنیادیںکھوکھلی کرنے کے درپے ہیں، وہ اسی لئے نوجوان پود کو اپنے جال میں پھنسا کر نہ صرف اپنے لئے مال وجائیداد جمع کرتے ہیں بلکہ مختلف رنگوں میں قساس یعنی بدلہ لے رہے ہیں ۔

اب یہاں کے حساس لوگوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی کوششیں بروئے کار لا کر اسکی روکتھام کیلئے آگے آئیں اور اُن لوگوں کے خلاف سوشل بائیکاٹ کریں جو اسکی تجارت کرتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img