وزیراعظم مودی نے سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر نمن کیا

وزیراعظم مودی نے سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر نمن کیا

نئی دہلی، 12 جنوری: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر نمن۔ ان کی زندگی ہمیشہ حب الوطنی، روحانیت اور محنت کی تحریک دیتی ہے۔ ان کے عظیم افکار اور نظریات اہل وطن کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔
سوامی وویکانند 12 جنوری 1863 کو مغربی بنگال کولکتہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1893 میں امریکہ کے شکاگو میں منعقدہ عالمی مذہب کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے گرو رام کرشن پرم ہنس کی یاد میں رام کرشن مشن قائم کیا۔ ان کی یوم پیدائش کو ملک میں نوجوانوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.