شین کا انتظار

شین کا انتظار

”شین“ یعنی برف گرے یا نہ گرے لیکن لوگوں کے دین وایمان میں شین سے متعلق پیشنگوئی ضرور خلل پیدا کرتی ہے ۔جدید سائنسی تقاضوں کے عین مطابق ماہرین یا سیاستدان قبل ازوقت پیشنگوئیاں کر سکتے ہیں لیکن یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ یہ پیشنگوئیاں سوفیصد سچ یا صحیح ثابت ہو ۔

ماہر موسمیات کشمیر سونم لوٹس کا نام اب وادی کے ہر انسان کے زبان پر ہے ، ہرصبح اور شام کو سونم لوٹس کا بیان سوشل میڈیا ،ریڈیو ،ٹیلی ویژن یا پھر اخبارات میں آتے ہی سب لوگ کہتے ہیں کہ دھوپ کب اور بارش یا برف کب ہو گی ۔

ویسے کئی روز سے لوگ برف یعنی شین کے انتظار میں بے صبر ہو چکے ہیں، خاصکر بچے، جوان لڑکے اور لڑکیاں جو اس برف یعنی شین کو دیکھنے کے انتظار میں نہ رات کو ٹھیک سے آرام کرتے ہیں نہ ہی دن کو ،وہ صرف کھڑکیوں سے بار بار دیکھتے ہیں کہ لوٹس کی پیشنگوئی صحیح ثابت ہوئی یا نہیں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.