زندگی میں تعلیم وتربیت سے زیادہ تجروبہ اہم ہوتا ہے کیونکہ جس کسی بھی انسان کے پاس تجروبہ ہوتا ہے، اُس سے ہمیشہ انسان سیکھتا ہے کہ غلط کیا ہے اور صحیح کیا ہے ۔
اُس میںتمیز پیدا ہوتا ہے وہ ہر معاملے میں سوچنے ،سمجھنے اور فرق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں علم وعرفا ن سے لوگ مالا مال تھے، اُنہیں صوفیوں ،ولیوں اور سنتوں کی بدولت شرافت ،سادگی اور رحم دلی وارثت میں ملی ہے ۔
غالباً اسی بنا پر اس وادی کا اپنا ایک الگ مقام ،نام اور منفرد پہچان ہے ۔جہاں تک یہاں کے عام لوگوں کا تعلق ہے، وہ بیرون دنیا سے بالکل نابلد اور ناآشنا تھے۔ تاہم گذشتہ چند برسوں سے وادی کے لوگوں میں بہت زیادہ تجربہ ہونے لگا ہے، وہ بیرونی دنیا جا کر مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوانے لگے ہیں ۔
کھیل کود کا شعبہ ہویا پھر تعلیم وتربیت کا ،تجارت ہویا پھر کوئی اور شعبہ آج دنیا کے ہر کونے میں کشمیری جوان لڑکے اور لڑکیاں نظر آرہی ہیں ۔
ملک کے کونے کونے میں کشمیری لوگ مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔جہاں تک بیرونی ممالک جانے کا تعلق ہے ،اُسکے لئے پاسپورٹ ہونا بے حد لازمی ہے ۔
وزارت خارجہ امورنے اس حوالے سے جموں وکشمیر کے ہر ضلع ہیڈ کواٹر پر پاسپورٹ سیوا کیندر کھولے ہیں، تاکہ یہاں کے عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پاسپورٹ نکالنے میں جو دشواریاں آج کل عا م لوگوں کو آرہی ہیں ، اُن سے وہ مایوس ہو رہے ہیں کیونکہ آدھار اور پاسپورٹ یا دیگر ضروری کاغذات میں اگر معمولی غلطی ہوتی ہے، تو پاسپورٹ کیندر کے ملازمین اُس پر نظر ثانی نہیں کرتے ہیں، اسی طرح پولیس یا سی آئی ڈی ویری فیکیشن جو کہ اب آن لائن ہو رہی ہے، اس میںبھی وقت درکار ہوتا ہے ۔
انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے نرمی لائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بیرونی ممالک کی سیر وتفریح اور پڑھائی وتربیت کے لئے جا سکےں ،اس سے اُن لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہو گا اور حالات بدل جائیں گے ۔