براری پورہ میں ہندوارہ پولیس کی ناکہ چیکنگ کے دوران ڈرامائی کارروائی لاکھوں روپے سے بھرا گیزرکارسے برآمد

براری پورہ میں ہندوارہ پولیس کی ناکہ چیکنگ کے دوران ڈرامائی کارروائی لاکھوں روپے سے بھرا گیزرکارسے برآمد

57 لاکھ43 روپے کی نقدی رقم ضبط،ایک ملزم گرفتار،مزید گرفتاریوںکاامکان

ہندوارہ: ہندوارہ پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو لاکھوں روپیوں سمیت گرفتار کیا ۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ہندواڑہ کے براری پورہ علاقے میں بدھ کی دوپہر پولیس نے57 لاکھ43 روپے کی نقدی رقم جو ایک گیزر میں چھپائی گئی تھی،کوبرآمد کرکے ضبط کیا،اور ملزم کوموقع پرہی گرفتار کیاگیا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت سید عرفان عبداللہ ساکنہ لاری بل راجوار ہندوارہ کوکے طورپرکی۔پولیس نے کہاکہ یہ کارروائی مجسٹریٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی اور براری پورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ملزم کولاکھوں روپے سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوارہ پولیس نے ٹویٹ کیاکہ ناکہ چیکنگ پارٹی کوایک کارمیں مشکوک چیزوںکی تصاویر نظرآئیں ،اور جب اس کارکی چیکنگ کی گئی تواندرکوئی مشکوک چیز نہیں ملی لیکن کارمیں رکھاگیا گیزر غیر معمولی طور پر بھاری تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جب دوبارہ اسکریننگ کی گئی تو اس سے ظاہر ہوا کہ گیزر کے اندر کچھ چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا گیزر کو کھولا گیا اور چادر سے لپٹے ہوئے لاکھوں روپے کے نوٹ ملے۔پولیس نے بتایاکہ اسمعاملے کی چھان بین اورتحقیقات شروع کردی گئی ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.