پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری

پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری

جموں 11جنوری:جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے جنگلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس او جی ، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طورپر جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے جنگلی علاقوں جن میں دلیرا اور کھنیٹر شامل ہیں کو محاصرے میں لے کر آس پاس علاقوں میں پہرے بٹھا دئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری کے مضافاتی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے تلاشی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے ڈانگری گاوں میں شہری ہلاکتوں کے بعد خط پیر پنچال میں سیکورٹی کو مستعد کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کو جدید اسلحہ کی تربیت دی جارہی ہیں تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جا سکے۔
اُن کے مطابق راجوری ، پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ لوگوں کی جامہ تلاشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری گاوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد خط پیر پنچال میں نہ صرف سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا بلکہ 20پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں بھی ان علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.