جموں،4 جنوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں منگل کی شام ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے گلی تھانہ منڈی علاقے میں منگل کی شام ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے لاش گھر میں رکھا گیا ہے تاکہ اس کی شناخت کی جائے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی