اننت ناگ: سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گزشتہ3دنوںمیں ہونے والے چوتھے سڑک حادثے میں ایک غیر مقامی خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ7مسافر زخمی ہوگئے،جن میںسے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔خیال رہے رام بن اوربانہال میں حال ہی ہوئے سڑک حادثات میں ایک نوجوان ٹیچر سمیت4افراد ازجان ہوئے تھے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کی سہ پہر ایک چھوٹی مسافر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے ایک سیاح خاتون ہلاک اوردیگر7 سیاح زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا گیا کہ ایک ’زائلو‘ گاڑی زیر نمبرUP32HL-6527جو جموں سے سری نگر کی طرف جواہر ٹنل کے ذریعے جا رہی تھی، زیگ پوسٹ کے قریب گٹی گنڈ ویری ناگ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قاضی گنڈ کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں اتر پردیش کی شیبا عراقی نامی خاتون کو پہنچتے ہی مردہ قرار دیا گیا۔زخمیوں میں سے2 کو ترجیحی علاج کےلئے جی ایم سی اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا ،جہاں ایک شدیدزخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔