صارفین کا قومی دن کیا منایا گیا ،صارف بے چارے مالا مال ہو گئے ،انہیں ایک سال کیلئے پھر سے مفت راشن دی جائے گی ۔
اچھی بات ہے اگر سرکار صارف کی بہتری اور بھلائی کیلئے کچھ اچھے اقدام کرتی ہے لیکن اِدھر مارکیٹ میں اس قدر مہنگائی دیکھنے کو ملتی ہے کہ عام صارف رام رام کہہ کر آرام سے گھروں میں بیٹھ کر فہرست بنانے لگتا ہے کہ کون چیز کب خریدنی ہے ۔
جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں پہلے سے ہی چلہ کلان نے کرفیو کا اعلان کیا ہے بچوں کو بزرگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ،وہیں جو ان لوگوں کو بھی سردی سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے اور اسی لئے راہل جہلم کے کنارے چلنے سے ڈرتا ہے، جہاں ایسے لوگ سازشیں رچا کر لوگوں کا حلیہ بگاڑ دیتے ہیں اور اس طرح شرافت کے ریکارڈ توڑ دیتے ہیں ۔





