ارجنٹینا نے36 سال بعد جیتا عالمی کپ، فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں ہرایا

ارجنٹینا نے36 سال بعد جیتا عالمی کپ، فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں ہرایا

لوسیل، 19 دسمبر :قطر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا۔ وہاں لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹینا کو تین۔دو سے آگے کردیا لیکن کلین ایمباپے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 ویں منٹ میں گول لرکے میچ کو تین ۔تین سے برابری پر لادیا۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ میں ارجنٹینا نے میچ اپنے نام کرلیا۔

ارجنٹینا نے 108ویں منٹ میں لیونل میسی کے گول کی بدولت 2-3 سے برتری حاصل کی۔ لیکن، ایمباپے کے شاندار گول سے اسکور پھر3-3 ہوگیا۔90 منٹ کے بعد اسکور لائن 2-2 سے برابر رہا ۔ اس کے میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے 90 منٹ میں 4 گول ہوئے۔ ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں 2 گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کی جانب سے لیونل میسی نے 23ویں منٹ اور اینجل ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں گول کیا۔ وہیں فرانس کے کیلین ایمباپے نے 97 سیکنڈ میں دو گول کرکے اسکور لائن دو۔دو سے برابر کردیا۔ ایمباپے نے 80 منٹ میں پنالٹی سے اور 81 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔میچ کے 21ویں منٹ میں ارجنٹینا کے اینجل ڈی ماریا فرانس کے پنالٹی باکس کی طرف گیند لے کر دوڑے۔وہ لیفٹ ونگ سے دوڑ لگاکر باکس کے اندر پہنچے لیکن فرانس کے عثمان ڈیمبیلے نے ان پر فاؤل کردیا۔ فاول کے بعد ریفری نے ارجنٹینا کو پنالٹی دی۔لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی شاٹ مارا اور ٹیم کو ایک-صفر سے آگے کیا۔ اس گول کے ساتھ میسی کے ٹورنامنٹ میں 6 گول ہوگئے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ابتدائی برتری کے باوجود ارجنٹینا نے فرانس پر حملے جاری رکھے۔ 35ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لیونل میسی رائٹ ونگ سے گیند لے کر دوڑے۔ انہوں نے فرانس کے پنالٹی باکس میں ساتھی کھلاڑی میک الیسٹر کو پاس کیا۔ میک ایلسٹر نے اسی وقت اینجل ڈی ماریا کو بال دی۔36ویں منٹ میں فرانس کے گول کیپر ہیوگو لوریس ڈی ماریا کی طرف دوڑے لیکن ڈی ماریا نے گول کی طرف شاٹ ماردیا۔ گیند سیدھی نیٹ میں گئی اور اسکور ارجنٹینا کے حق میں 0-2 سے ہوگیا۔ دوسرے ہاف میں فرانس کا غلبہ رہا۔ فرانسیسی کھلاڑی کالین ایمباپے نے سیکنڈ ہاف کے 80 اور 81 ویں منٹ میں دو گول کئے ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول پر 6 شاٹس لگائے لیکن صرف فرانس ہی 2 شاٹس کو گول میں بدل سکا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے 2 اور فرانس نے 3 کارنر لیے۔ارجنٹینا نے پہلے ہاف کے دوران فرانس پر دباؤ برقرار رکھا۔ ٹیم نے فرانس کو گول کی طرف ایک بھی شاٹ نہیں مارنے دیا۔ جبکہ پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے گول پر 6 شاٹس مارے۔ ان میں سے 2 شاٹس پر گول بھی ہوئے۔ ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں دو کارنر لیے لیکن فرانس کو ایک بھی کارنر لینے نہیں دیا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.