غلام نبی آزاد صاحب کی یہ بات سامنے کیا آئی کہ عوامی حلقوں میں زبردست ہلچل مچ گئی ۔بحیثیت وزیر اعلیٰ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں مرکزی حکومت کو وزیروں ،مشیروں اور دیگر سیاسی لیڈرو ں کے بارے میں جو رپورٹ دی تھی کہ وہ ملی ٹنسی سے منسلک ہیں، لیکن اُس وقت کی مرکزی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا نہ ہی کوئی کارروائی اُن افراد کےخلاف عمل میں لائی ۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ آخر ماجرا کیا ہے ،کیوں ایسا ہو رہا ہے؟ کیوں یہ لوگ کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہے ۔
اصل میں عا م آدمی بے چارہ کمزور ہے جو معمولی باتوں پر شور مچا کر اپنی زندگی کے ایا م خراب کرتا ہے ۔اپنے بچوں اور افراد خانہ کا مستقبل داﺅ پر لگاتا ہے، جو کچھ آجکل دنیا میں ہو رہا ہے، یہ سب کچھ سیاسی لوگ ،انڈرولڈ مافیا ،چور اور ڈاکو کر رہے ہیں جس میں زیادہ وائٹ کلر مافیا ہے ، جو لوگوں کا قافیہ حیات تنگ کرتا ہے ۔