بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

سری نگر کے اندرا نگر میں آتشزدگی، سی آر پی ایف کیمپ اور ٹین شیڈ کو جزوی نقصان

سری نگر،13 دسمبر : سری نگر کے اندرا نگر علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں سی آر پی ایف کے ایک کیمپ اور ایک ٹین شیڈ کو جزوی نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے اندرا نگر میں واقع سی آر پی ایف کی73 بٹالین کے ایک کیمپ کے بالائی منزل میں منگل کی صبح آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ آگ پر بر وقت قابو پالیا گیا تاہم کیمپ کی بالائی منزل خاکستر ہوگئی اور اس کے علاوہ ایک ٹین شیڈ کو بھی نقصان پہنچا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img