بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

حوالہ فنڈنگ کیس :سینئر علیحدگی پسند لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ کے ساتھ 8 گھنٹے تک پوچھ تاچھ

جموں،26نومبر:جموں وکشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کے روز سینئر علیحدگی پسند لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ کے ساتھ جوائنٹ انٹروگیشن سینٹر(جے آئی سی) جموں میں آٹھ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ۔ذرائع نے بتایا کہ حوالہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پروفیسر غنی کے ساتھ تفتیش کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق حوالہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی جموں نے سینئر علیحدگی پسند لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ کے ساتھ ہفتے کے روز آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔
بتادیں کہ اس کیس میں سابق وزیر جتیندر سنگھ عرف بابو سنگھ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے پوچھ تاچھ کے دوران کئی اہم انکشافات کئے۔
یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ پروفیسر بٹ مسلم کانفرنس کشمیر کے سربراہ ہے جبکہ وہ حریت کانفرنس (ع ) کے چیرمین بھی رہے ہیں ۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ شمالی کشمیر کے بوٹینگو سوپور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فارسی اور قانون میں پوسٹ گریجویشن کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img