حکمرانی کی بہتر فراہمی کیلئے بڑی پیش رفت کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

حکمرانی کی بہتر فراہمی کیلئے بڑی پیش رفت کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں :مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) سائنس اور ٹیکنالوجی ، ارتھ سائنسز ، ایم او ایس پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں شہریوں کو گورننس کی بہتر فراہمی کیلئے آئی ٹی اور نئے دور کی ٹیکنالوجیز کے میدان میں بڑی پیش رفت کی جا رہی ہے ۔
جموں و کشمیر کے کٹرہ میں NCeG کے سلور جوبلی ایڈیشن پر 25 ویں نیشنل کانفرنس آن ای ۔ گورننس ( NCeG ) کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اچھی حکمرانی کا حتمی مقصد عام لوگوں کی زندگی میں آسانی لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ضرورت کو ترجیح دی ہے اور اس کو فورننس کے ہر پہلو میں شامل کیا ہے اور تمام شعبوں میں شمولیتی ترقی کو بڑھانے کا عہد کیا ہے ۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ ( ڈی اے آر پی جی ) اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ( Meity ) حکومت ہند ریاستی حکومت جموں و کشمیر کے اشتراک سے 26 اور 27 نومبر 2022 کو کٹرہ جموں و کشمیر میں ” شہریوں ، صنعت اور حکومت کو قریب لانا “ کے موضوع پر 25 ویں قومی کانفرنس آن ای گورننس ( NCeG ) کا انعقاد کر رہی ہے ۔
کانفرنس کے موضوع ” شہریوں ، صنعت اور حکومت کو قریب لانا “ پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ہم جس دور میں رہتے ہیں اس میں یہ بالکل ضرورت بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق ،ا کیڈمیا ، صنعت اور اسٹارٹ اپس کے درمیان قریبی ہم آہنگی ہی ہندوستان کیلئے اصطلاح کے صحیح معنوں میں خود انحصاری ( آتم نربھر ) بننے کا راستہ ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ویب 3.0 مصنوعی ذہانت اور باقاعدہ ٹیک ڈسٹرکشنز کے ساتھ بڑھتے ہوئے ڈیجٹائیزیشن کے دور میں وزیر اعظم مودی کے ہندوستان کے Techade کے وژن کو بھر پور اور تمام وسیع ڈیجٹل پش کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام شرکاءاور سٹالورٹس پر زور دیا کہ وہ دو روزہ مباحثے میںحصہ لیں اور ان سوالات پر توجہ مرکوز کریں جو ہندوستان کو اگلی دہائی کی تیز رفتار ترقی کی طرف لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری حکومت میں ڈیجٹل گورننس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر غور کریں کہ حکومت کو ہندوستان کے ہر شہری کیلئے زیادہ قابل رسائی بنانے کیلئے کیا کرنا پڑے گا ، ہم ریاست کے ساتھ مل کر ایک زیادہ شفاف اور حقیقی وقت میں شکایات کے انتظام کا نظام کیسے بنا سکتے ہیں ۔
اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ NCeG یومِ دستور کی تقریبات کے ساتھ مل رہا ہے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے افتتاحی اجلاس میں تمام شرکاءکے ساتھ آئین کی تمہید پڑھ کر سُنائی ۔

کے تحت سی بی بی اوز اور ایف پی اوز کی مالی حالت کا بھی جائیزہ لیا ۔
جائیزہ میٹنگ کے دوران نابارڈ جے اینڈ کے کے ساتھ فارمرز پروڈیوسر آرگنائیزیشن ( ایف پی او ) کی مختلف سرگرمیوں اور فروغ کے حوالے سے ایک پاور پوائینٹ پریذنٹیشن بھی دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.