ریاسی:ریاسی ضلع میں آج 73 واں یوم دستور منایا گیا جس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے روحانی ترقی مرکز کٹڑا میں آئین کا تمہید پڑھا ۔
چیف سیکرٹری نے سمودھن دیوس منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن دستور ہند کو اپنانے کی یاد میں منایا جا رہا ہے اور آئین کے بانیوں کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کا اعتراف کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے آئین نے آخری صف کے پسماندہ اور ضرورت مند لوگوں کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ دستاویز انصاف ، مساوات اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے اس کے علاوہ شہریوں میں بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے ۔
چیف سیکرٹری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بنیادی حقوق کی بجائے اپنے بنیادی فرائض کیلئے سرگرم عمل رہیں کیونکہ ایک شخص کے بنیادی حقوق دوسرے فرد کے بنیادی فرائض کی شاخ ہیں ۔
